Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

میری سالگرہ ہے، آج خواہش ہے آپ تیر کو ووٹ دیں، آصفہ بھٹو

ہم لوگوں کی مشکلات آسان کرنے کیلئے سیاست کرتے ہیں، آصفہ
شائع 03 فروری 2024 05:41pm

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو کا کہنا ہے کہ آج میری سالگرہ ہے اور اس موع پر ایک ہی خواہش ہے کہ آپ آٹھ فروری کو تیر کو ووٹ دیں۔

سکھر میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو نے کہا کہ بلاول بھٹو آپ کیلئے جدوجہد کرے گا، آٹھ فروری کو آپ بلاول کو ووٹ دے کر کامیاب کروائیں۔

آصفہ بھٹو نے کہا کہ ہم لوگوں کی مشکلات آسان کرنے کیلئے سیاست کرتے ہیں، بینظیر بھٹو نے عوام کی خدمت کی تھی۔

نواز اور سہولت کار سندھ میں ستارے کے نشان پر الیکشن لڑرہے ہیں، بلاول

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کا اور دیگر پارٹیاں اپنا سوچتی ہیں۔

ریلی سے خطاب کے بعد آصفہ نے مختلف نعرے بھی لگوائے اور عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔

aseefa bhutto

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024