Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کاغان اور دیر بالا میں برفباری کا نیا سلسلہ جاری، ڈرائیورز کو سنو چین کی ہدایت

بالا کوٹ اور مینگورہ میں بارش، موسم سے محظوظ ہونے کیلئے مالم جبہ اور کالام میں سیاحوں کی آمد
اپ ڈیٹ 03 فروری 2024 08:43pm

وادی کاغان دیر بالا میں برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا۔ بالا کوٹ، گرد و نواح اور سوات میں ہفتے کو بارش ہوئی۔ شوگران ، ناران وادی کالام اور مالم جبہ میں بھی برف باری ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دیربالا میں برفباری کا سلسلہ کل تک جاری رہے گا۔

ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

ضلع کرم میں برفباری کے بعد ہرمنظردلکش ہوگیا ، ہرسو سفیدی چھا گئی۔

وادی سوات نے بھی سفید چادر اوڑھ لی۔ ناران کاغان ، گلیات اور مری بھی بھی برف باری ہوئی۔ جس کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد نے ان وادیوں کا رخ کرلیا۔

برفباری کے بعد متعدد علاقوں میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا ہے جس کے باعث عوام کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

بارش اوربرفباری سے سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ وادی کاغان میں پارہ نقطہ انجماد سے نیچے آگیا۔

ناران میں درجہ حرارت منفی 8 جبکہ کاغان اور شوگران میں درجہ درجہ حرارت منفی 3 سینٹی گریڈ ہے۔

مری سمیت پہاڑی علاقوں میں برف باری، کشمیر میں سیاحوں کی 20 گاڑیاں پھنس گئیں.

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش اوربرف باری مزید 24 گھنٹے جاری رہے گی۔

سوات کے صدر مقام مینگورہ اور اس کے مضافات میں بھی ہفتے کو بارش ہوئی۔ وادی کالام، مالم جبہ اور مہوڈنڈ میں برف باری جاری ہے۔ سوات میں بارش اور برفباری سے موسم مزید سرد ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

غذر: برف باری سے خوبصورتی میں مزید اضافہ

بلوچستان:بارش اور برف باری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع

سیاح بڑی تعداد میں وادی سوات پہنچ گئے ہیں تاکہ برف باری سے لطف اندوز ہوں۔

بارش اور برف باری سے سوات اور اس سے ملحق خطوں میں سردی بڑھ گئی۔

دوسری جانب دیربالا میں ایک دن وقفہ کے بعد برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، عشیری درہ کمراٹ لواری براول میں برفباری سمیت شہری علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

لواری ٹنل کے دونوں اطراف برفباری کے باوجود ٹریفک کی رواں دواں ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گاڑی ڈرائیورز دوران سفر لواری میں سنو چین کا استعمال کریں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ برفباری کا سلسلہ کل تک جاری رہے گا۔

Swat

snowfall

Naran

mengora

Kaghan