Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جس کی توقع کی تھی وہی ہوا، فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے، بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر علی خان عدت نکاح کیس میں سزاؤں پر ردعمل
شائع 03 فروری 2024 04:34pm

پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنما بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ جس کی توقع کی جارہی تھی وہی ہوا، یہ ایسا کیس ہے جس کا سر ہے نہ پاؤں۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدت نکاح کیس میں سزاؤں پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ فیصلہ زبانی سنایا گیا، اس کی کاپی نہیں دی، یہ سب غیرقانونی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جج صاحب نے ابھی فیصلے پر دستخط نہیں کیے۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار دو دن میں 14، 14 گھنٹے ٹرائل کرکے فیصلہ سنایا گیا، یہ فیصلہ سیاسی مقاصد اورکردار کشی کے لیے ہے، سب کچھ بانی پی ٹی آئی کی کردارکشی کے لیے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مقاصد کے لیے ذاتی زندگیوں کو جھانکا گیا، فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے، ہمیں الیکشن سے باہر رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے، یہ کیس سیاسی بنیادوں پرشروع کیا گیا تھا۔

imran khan

bushra bibi

Barrister Gohar Khan

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Iddat Nikah Case

Imran Khan Bushra Bibi Convicted