Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

فسادات کسی کے مفاد میں نہیں، مخالفین الیکشن میں ہار کے خوف سے ایسی حرکتیں کررہے ہیں، سعید غنی

کراچی کا ماضی انتہائی خوف ناک ہے، پیپلزپارٹی کسی صورت لڑائی نہیں چاہتی، رہنما پیپلز پارٹی
شائع 03 فروری 2024 03:03pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی میں فسادات کسی کے مفاد میں نہیں، مخالفین الیکشن میں شکست کے خوف سے ایسی حرکتیں کررہے ہیں، پیپلزپارٹی کسی صورت لڑائی نہیں چاہتی، شہر کا امن و امان خراب کرنے کا حق کسی کو نہیں، ناظم آباد واقعے کا درست طریقے سے ایکشن نہیں لیا گیا، ایسے واقعات کو نہ روکا گیا تو بڑا نقصان ہوسکتا ہے۔

کراچی میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ ناطم آباد واقعے کی عدالتی انکوائری کا مطالبہ کیا تھا، کل کے واقعے پر جلسہ انتطامیہ نے پولیس کو 4 فون کیے، پولیس بروقت کارروائی کرلیتی تو ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آتا، ایسے واقعات کو نہ روکا گیا تو بڑا نقصان ہوسکتا ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ہیں، اس واقعے میں ہمارے 3 کارکن زخمی ہوئے، نیو کراچی میں فائرنگ میں ایک بچہ جاں بحق ہوا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ کراچی میں فسادات کسی کے مفاد میں نہیں، فسادات شہر اور ملک کے مفاد میں نہیں، رینجرز اور پولیس کی قربانیوں سے امن قائم ہوا، مخالفین الیکشن میں شکست کے خوف سے ایسی حرکتیں کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے شہریوں کو ہراساں کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، کراچی کا ماضی انتہائی خوف ناک ہے، پیپلزپارٹی کسی صورت لڑائی نہیں چاہتی، شہر کا امن و امان خراب کرنے کا حق کسی کو نہیں۔

ناظم آباد واقعے کا درست طریقے سے ایکشن نہیں لیا گیا، ایسے واقعات کو نہ روکا گیا تو بڑا نقصان ہوسکتا ہے۔

karachi

PPP

Saeed Ghani

Pakistan People's Party (PPP)

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024