Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مصطفیٰ قریشی نے 5 لاکھ روپے کے عوض اپنی قبرکی جگہ مختص کروالی

مصطفیٰ قریشی کی اہلیہ روبینہ قرشی نے بھی گلوکاری کی دنیا میں نام بنایا
شائع 03 فروری 2024 02:56pm

سینئیراداکار مصطفی قریشی نے اپنی زندگی میں ہی اپنی قبرکے لیےجگہ مختص کروا لینے کا انکشاف کیا ہے۔

فلم اور ٹی وی کے ماضی کے معروف اداکار مصطفیٰ قریشی نے یو ٹیوب پر ایک پوڈ کاسٹ میں اہلیہ روبینہ قریشی کی یادوں کو شئیر کرتے ہوئے اپنی قبر کے لیے جگہ دیکھ لینے کا بتایا۔

انہوں نے بتایا کہ ، ’میری اہلیہ کراچی میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں مدفون ہیں اورمیری بھی خواہش ہے کہ میں مرنے کے بعد اپنی بیگم کے پاس دفن ہوں۔‘

سینیئر آرٹسٹ نے بتایا کہ انہوں نے اس مقصد کے لیے بیگم کی آخری آرام گاہ کے پہلو میں اپنی قبر کے لیے جگہ مختص کروالی ہے کیونکہ وہاں صرف ایک ہی قبرکی جگہ بچی تھی۔

مصطفیٰ قریشیکے مطابق، ’ا بھی میں نے وہاں پرایک پتھر رکھ دیا ہے جس پر ”مصطفی قریشی کے لیے جگہ مختص ہے“ لکھا ہے۔ ابھی ادائیگی کرنا باقی ہے جو کہ 5 لاکھ روپے ہیں۔‘

سینئیر اداکارکے مطابق محکمہ اوقاف کی جانب سے انہیں قبرکے لیے مختص جگہ کا معاوضہ ادا کرنے کی پیشکش کی گئی تاہم انہوں نے انکارکردیا۔

دوران انٹرویو انہوں نےفلسطین کے ایشو پر فلم بنانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

مصطفیٰ قریشی کے کریڈٹ پر کئی مقبول ترین فلیں ہیں، ماضی میں انہوں نے ’مولا جٹ‘ فلم میں نوری نت کا کردارنبھانے سمیت ایسے کئی شاندار کردارادا کیے ہیں جو آج بھی پاکستانی پنجابی فلموں کی تاریخ کا ایک حصہ ہیں۔

مصطفیٰ قریشی کی اہلیہ روبینہ قرشی بھی گلوکاری کی دنیا میں نام بنا چکی ہیں۔ ان کا انتقال 2022 میں انتقال ہوا۔ تاہم آج کل وہ گمنامی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

Abdullah Shah Ghazi

Grave

Mustafa Qureshi