انتخابات میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فرضی مشقیں
کراچی میں الیکشن میں پولنگ کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس نے مشقیں کیں۔
سائٹ ایریا میں ایس ایس پی عارف راؤ اسلم کی نگرانی میں ڈنڈا بردار فورس نے ریہرسل کی۔ اس مقصد کے لیے سائٹ ایریا میں فرضی پولنگ اسٹیشن بنا کر اینٹی رائٹ فورس کا ایکشن دیکھنے میں آیا۔
فرضی مظاہرین نے پولنگ اسٹیشن کے باہر ٹائر جلا کر احتجاج کیا جنہیں منتشر کرنے کی مشق کی گئی۔
اہلکاروں نے پولیس موبائلوں میں مظاہرین کو تھانے منتقل کیا گیا۔
ایس ایس پی کیماڑی عارف راؤ اسلم کے مطابق مشق کا مقصد پہلی مرتبہ الیکشن ڈیوٹی کرنیوالے اہلکاروں کو تربیت دینا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 3 طریقے رکھے ہیں۔ ضلع کیماڑی میں 594 پولنگ اسٹیشن ہیں جن میں سے 251 انتہائی حساس اور 343 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ ضلع کیماڑی میں انتخابات کے موقع پر ساڑھ 4 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
ایس ایس پی کیماڑی کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مختلف حساس علاقوں میں مشقیں کررہے ہیں۔ ہم ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
Comments are closed on this story.