Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

خواجہ سرا کے بہیمانہ قتل پر برطانوی لڑکی اور لڑکے کو سزائیں

16 سالہ اسکارلیٹ مرکزی مجرم ثابت ہوئی، شریک مجرم ایڈی ریٹکلف کک باکسنگ چیمپین رہ چکا ہے
شائع 03 فروری 2024 10:24am
مقتولہ کی تصویر- بشکریہ دی گارڈین
مقتولہ کی تصویر- بشکریہ دی گارڈین

برطانیہ میں ایک خواجہ سرا کے بہیمانہ قتل کے جرم میں ایک لڑکے اور لڑکی کو عمر قید کی سزا سنادی گئی ہے۔ اسکارلیٹ جینکنسن اور ایڈی ریٹکلف نے بریانا گھے کو قتل کیا تھا۔ دونوں مجرموں کی عمر 16 سال ہے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ بریانا گھے کو قتل میں بنیادی محرک اس کی صںفی شناخت تھی۔

جج مسز یپ نے کہا کہ اس قتل کی مرکزی ملزم اسکارلیٹ جینکنسن ہے۔ اسے کم از کم 22 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

سابق کک باکسنگ چیمپین ایڈی ریٹکلف کو 20 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

جج نے بتایا کہ اسکارلیٹ اور ایڈی نے ایک ایسی خواجہ سرا کو قتل کیا جو خوش و خرم زندگی بسر کر رہی تھی اور بیوٹی تھیراپسٹ بننے کا ارادہ رکھتی تھی۔

جج نے یہ بھی بتایا کہ فردِ جرم عائد کیے جانے کے بعد بھی اسکارلیٹ نے کہا کہ وہ مزید قتل کرنا چاہتی ہے۔ اس نے ایک لسٹ بھی دی جس میں ان لوگوں کے نام شامل تھے جنہیں وہ موقع ملتے ہی قتل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

UK TRANSGENDER

BRUTAL KILLING

LIFE SENTENCEMENT