اب تک کتنے افغان باشندے پاکستان چھوڑ کر جاچکے؟ اعداد و شمار جاری
ملک کے مختلف شہروں میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 30 جنوری سے 2 فروری تک مزید 2 ہزار 956 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے۔
وطن واپس جانے والے افغان شہریوں میں 865 مرد، 793 خواتین اور 1298 سے زائد بچے شامل ہیں۔
افغانستان روانگی کے لیے 121 گاڑیوں میں 148 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔
یاد رہے کہ حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے تاہم 2 فروری کو سرکاری اعداد وشمار کے مطابق مجموعی طور پر 4 لاکھ 81 ہزار سے زائد افغان باشندے ملک واپس لوٹ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی، غیر قانونی غیر ملکیوں کی وجہ سے کراچی میں اسمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی تاہم قابل اطمینان امر یہ ہے کہ حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے ملک سے غیر قانونی افراد کا انخلاء جاری ہے۔
مزید پڑھیں
سندھ سے غیر قانونی افغان باشندوں کو نکالنے کیلئے جاری ہوئے 4 ارب روپے غائب
غیر قانونی افغان باشندوں سے دیگر ممالک بھی تنگ، واپس بھیجنے پر مجبور
اقوام متحدہ معاہدوں کے تحت مہاجرین کو تحفظ حاصل، پاکستان پابند ہے، سپریم کورٹ
Comments are closed on this story.