Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت ختم نہ ہوتی تو بے روزگاری نہ ہوتی، وہ دھرنے دے رہے تھے ہم دہشتگردی ختم کررہےتھے، نواز

ن لیگ چورچور نہیں کہتی، انتقام کی سیاست نہیں کرتی، مریم نواز
اپ ڈیٹ 02 فروری 2024 05:36pm
فوٹو ۔۔ اسکرین گریب
فوٹو ۔۔ اسکرین گریب

پاکستان مسلم لیگ ( ن ) آج فیصل آباد میں پاور شو کا مظاہرہ کررہی ہے، پارٹی قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہماری حکومت ختم نہ ہوتی تو کوئی بے روزگارنہ ہوتا۔ مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) بدتمیزی کاجواب نہیں دیتی، ن لیگ چورچور نہیں کہتی، انتقام کی سیاست نہیں کرتی۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کو پھر موقع ملا تو ترقی کا سفر دوبارہ شروع کریں گے۔

جلسے سے خطاب میں نواز شریف نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ وہ دھرنے دے رہے تھے ہم دہشت گردی کا خاتمہ کر رہے تھے، ہماری حکومت ختم نہ ہوتی تو ملک میں کوئی بےروزگار نہ ہوتا۔

نواز شریف نے کہا کہ پوری یوتھ ہمارے ساتھ ہے، وہ زمانہ واپس لائیں گے جب روٹی 4 روپے کی تھی۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے دور میں سونا 50ہزار روپے تولہ تھا، غریب آدمی کو بیٹی کے ہاتھ پیلے کرنےکی فکر نہیں تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں ایسا جوش اور جذبہ پہلے نہیں دیکھا، فیصل آباد کے دائیں بائیں موٹرویز ہیں، اب فیصل آباد کے آگے اور پیچھے سے بھی موٹروے گزرےگی۔

انھوں نے کہا کہ فیصل آباد کےعوام کا جوش و جذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی، میرے پاس جذبے اور محبت کا جواب دینے کیلئے الفاظ نہیں، کیا سارا مجمعہ فیصل آباد میں اورنج لائن دیکھنا چاہتا ہے؟ فیصل آباد میں میٹروبس ہی نہیں اورنج لائن بھی ہونی چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ ماضی میں 50 لاکھ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا گیا تھا، کیا ماضی کی حکومت نےعوام کو نوکریاں دیں۔

مریم نواز کا جلسے سے خطاب

فیصل آباد میں جلسے سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) بدتمیزی کاجواب نہیں دیتی، ن لیگ چورچور نہیں کہتی، انتقام کی سیاست نہیں کرتی۔

انھوں نے کہا کہ ن لیگ ترقی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، نوازشریف کو 3 بار حکومت سے نکالا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں رانا صاحب کی وفا کو سلام پیش کرتی ہوں، راناثنااللہ کو منشیات کے جھوٹے مقدمے میں پھنسایا گیا، رانا ثنا نے کہا اب پہلے سے زیادہ نوازشریف کے ساتھ کھڑا ہوں۔

مریم نواز نے کہا کہ فیصل آباد ترقی کرتا ہے تو پورا ملک ترقی کرتا ہے، فیصل آباد کی صنعتیں چلتی ہیں تو ملک چلتا ہے، ن لیگ اقتدار میں آئی تو معاشی حالات بہتر کرے گی۔

نوازشریف ترقی کا سفر دوبارہ شروع کریں گے، شہباز شریف

جلسے سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ فیصل آباد میں تمام تر بنیادی سہولیات فراہم کریں گے، ن لیگ کے دورمیں نوازشریف کے حکم پر فیصل آباد آیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے فیصل آباد میں عوام کو ایکسپریس وے بنا کردی، نوازشریف نے فیصل آباد میں ترقیاتی کام کروائے، شہر میں موٹروےبنائی جائےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ نے 8 فروری کوشیر پر مہر لگانی ہے، اقتدارمیں آکر نوجوانوں کیلئےتعلیمی وظیفے شروع کریں گے۔

Pakistan Politics

Election 2024

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024