Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دھوکا دہی سے نکاح کے الزام میں جاری سمن کالعدم قرار دینے کی استدعا مسترد

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں جزوی منظور، گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری
شائع 02 فروری 2024 03:44pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے دوران عدت نکاح کیس خارج کرنے کی درخواست نمٹانے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے 16 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ فراڈ سے نکاح کے الزام میں سمن جاری کرنے میں قانون کی خلاف ورزی نہیں کی گئی، ناجائز تعلقات کے الزام میں جاری سمن میں قانونی طریقہ کار پر عمل نہیں کیا گیا۔

عدالت نے دھوکا دہی سے نکاح کے الزام میں جاری سمن کالعدم قرار دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ہدایت کی کہ دھوکہ دہی سے نکاح کی حد تک ملزمان ٹرائل کورٹ میں میرٹ پر کیس لڑیں، سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق فردِ جرم عائد ہونے کے بعد کیس خارج نہیں کیا جا سکتا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں جزوی منظور کی جاتی ہیں، عمران خان اور بشریٰ بی بی نے کیس خارج کرنے کی درخواستیں دائر کی تھیں، درخواستوں میں کیس قابلِ سماعت قرار دے کر طلبی کے جاری سمن خارج کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

imran khan

Justice Amir Farooq

Islamabad High Court

bushra bibi

Nikah Case

Iddat Nikah Case