Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

نادرا کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نجیب اللہ اسلام آباد میں اغواء

اسلام آباد پولیس نے تھانہ رمنا میں بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا
شائع 02 فروری 2024 02:37pm

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نجیب اللہ کو اسلام آباد میں اغواء کرلیا گیا۔

اسلام آباد میں نادرا کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نجیب اللہ مبینہ طور پر اغواء ہوگئے۔

نادرا کے افسر کے اغواء کا مقدمہ اسلام آباد پولیس نے تھانہ رمنا میں مغوی کے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ میرا بھائی کل رات 9 بجے گھر سے نکلا لیکن ابھی تک واپس نہ آیا، میرے بھائی نے کال کی لیکن اس کی آواز سے وہ گھبرایا ہوامحسوس ہوا۔

مقدمے میں مزید کہا گیا کہ نجیب اللہ نے کال پر بتایا کہ مجھے کسی نے بٹھایا ہوا ہے اور پھر ان کا فون بند ہوگیا۔

مدعی نے شک ظاہر کیا ہے کہ نجیب اللہ کو کسی نے اغواء کرلیا ہے۔

اسلام آباد

kidnap

NADRA

islamabad police

Abducted

national database and registration authority

deputy assistant director nadra