Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیصل رحمان نے اپنی ’سدا بہار فٹنس‘ کے راز سے پردہ اٹھا دیا

بابرہ شریف کے ساتھ ہیرو آنے والے فیصل رحمان کی فٹنس آج بھی لاجواب ہے۔
شائع 02 فروری 2024 12:23pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان شوبزانڈسٹری کے کچھ نام جیسے کہ ہمایوں سعید، فواد خان، شہزاد رائے، علی ظفر سدا بہارمانے جاتے ہیں اور مداح یہی جاننے کے متجسس رہتے ہیں کہ آخر ان کی عُمر رُک کیوں گئی ہے لیکن ان کے دور سے ذرا پیچھے جائیں تو ’ایورگرین‘ فیصل رحمان کا نام آتا ہے۔

بابرہ شریف کے ساتھ لالی ووڈ کی فلموں میں ہیرو آنے والے فیصل رحمان کی فٹنس آج بھی لاجواب ہے۔

حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شریک فیصل رحمان نے اس راز سے پردہ اٹھا ہی دیا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ وہ مکمل صحت مند ہیں اور جب بھی وہ اپنے اسکول کے دوستوں اور ہم جماعت کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں تو ایک نمایاں فرق محسوس کرتے ہیں۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ فٹنس حاصل کرنے کے خواہشمند اپنی صحت کا خیال رکھیں۔ اپنی خوراک سے شوگرختم کردیں اورشام 7 بجے کے بعد کھانا نہ کھانے جیسی بنیادی باتوں پر عمل کریں۔

اسی حوالے سے بات کررتے ہوئے فیصل رحمان کامزید کہنا تھا کہ جنک فوڈ کھانا ایک انتہائی نقصان دہ چیز ہے جسے لوگبڑے شوق سے کھاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’رات کو کباڑ کھانا بالکل بھی اچھا نہیں ہے‘۔

’کچھ بھی ممکن ہے‘ ، ثانیہ مرزا کی نئی تصاویروائرل

شہروز سبزواری کی بیٹیوں کی ویڈیو نے دل موہ لیے

فیصل رحمان نے خوراک کا خیال رکھنے کے علاوہ ورزش کو بھی اپنے معمولات میں شامل کرنے کا مشورہ دیا۔

وآضح رہے کہ فیصل رحمان نے اس وقت اپنی شناخت بنائی جب پاکستانی فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری بمشکل ترقی کررہی تھی۔

اداکار نے اپنے طویل کیریئر میں متعدد چیلنجنگ کردار ادا کیے ہیں۔ وہ کیسی عورت ہوں میں، گمراہ، بےشرم ، آتش، ملال اور پری زاد سمیت کئی ہٹ ڈراموں میں نظر آئے۔

حنا الطاف کے ساتھ ڈرامہ سیریل گمراہ میں مداحوں نے انہیں منفی کردار میں بہت پسند کیا۔

Lollywood

fitness

Faisal Rehman