Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

نوجوانوں کیلئے ذہنی صلاحیتوں کو بڑھانے والے کھیلوں کا فروغ ضروری ہے، نگراں وزیراعظم

دنیا بھر میں بہت سے کھلاڑیوں نے مختلف شعبوں میں نمایاں کام کیا، انوار الحق کاکڑ
شائع 02 فروری 2024 10:28am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے لیے ذہنی صلاحیتوں کو بڑھانے والے کھیلوں کا فروغ ضروری ہے، دنیا بھر میں بہت سے کھلاڑیوں نے مختلف شعبوں میں نمایاں کام کیا۔

اسلام آباد میں اسکولوں کے لیے پرائم منسٹرز مائنڈ اسپورٹس انیشیٹیو کی افتتاحی تقریب جاری ہے، نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ تقریب کے مہمان خصوصی ہیں۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک سے شرکت کے لیے آئے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے ذہنی صلاحیتوں کو بڑھانے والے کھیلوں کا فروغ ضروری ہے، کھیل مختلف ملکوں کے درمیان رابطوں کا ذریعہ ہیں۔

انوار الحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر میں بہت سے کھلاڑیوں نے مختلف شعبوں میں نمایاں کام کیا، چیس کے فروغ کے لیے کام کرنے والے متعلقہ افراد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

اسلام آباد

anwar ul haq kakar

Caretaker Prime Minister Anwar ul Haq Kakar

Caretaker Prime Minister Anwaar ul Haq Kakar

PM KAKAR

PM ANWAR UL HAQ KAKAR

Prime Minister's Mind Sports Initiative