انٹرنیٹ بند ہوا تو الیکشن منیجمنٹ سسٹم کیسے کام کرے گا، سکندر سلطان راجہ کا جواب
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ کوئی ابہام نہ رہے الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے، واضح کیا پولنگ ڈے پر انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے کوئی بات زیر غور نہیں۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا الیکشن کمیشن میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہنا تھا کہ الیکشن 8 فروری کو ہوں، کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیئے، سیکیورٹی صورتحال کو بہتر بنایا جارہا ہے۔
سکندر سلطان راجہ نے واضح کیا کہ پولنگ ڈے پر انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے کوئی بات زیر غور نہیں، انٹرنیٹ سروس کا معاملہ سامنے آیا تو ہمارا ای ایم ایس آف لائن کام کرے گا۔
چیف الیکشن کمشنر کا مزید کہنا تھا آج ہمیں بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز نے امن وامان کے حوالے سے یقین دہانی کروائی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بیلٹ پیپر کے سائز کو چھوٹا کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، بیلٹ پر جہاں ٹھپہ لگانا ہے وہ متعلقہ خانہ اس مہر لگانے کے لئے چھوٹا نہیں ہوگا۔
Comments are closed on this story.