Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کے پرچم اٹھائے بچے کو کیپٹن صفدر کا بوسہ

'ملکاں دا منڈا ہو اور بچوں سے شفقت سے پیش نہ آئے'
شائع 01 فروری 2024 02:47pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے انتہائی شفقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا جھنڈا اٹھائے ننھے بچے کو پیار کیا اور اسے بوسہ دے دیا۔

لیگی رہنما اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر کے ”ایکس“ اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سکیورٹی اور کارکنان سے گھرے کیپٹن صفدر کہیں پیدل جا رہے ہیں۔

اس دوران سڑک کے ایک طرف ایک ننھا بچہ ہاتھ میں ایک ہی ڈنڈے میں لگے پی ٹی آئی کے دو جھنڈے تھامے کھڑا ہے۔

کیپٹن صفدر بچے کو دیکھتے ہیں تو لوگوں کو ہٹاتے ہوئے فوراً اس کے پاس آتے ہیں اور اس سے بغل گیر ہوتے ہوئے اس کے سر پر ہاتھ پھیرتے اور بوسہ دیتے ہیں۔

اس کے بعد ایک اور شخص کیپٹن صفدر سے ہاتھ ملاتا ہے اور وہ وہاں سے چلے جاتے ہیں۔

کیپٹن صفدر نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے اس کے کیپشن میں لکھا، ’یہ بچے بھی تو ہمارے ہیں‘۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے کیپٹن صفدر کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے لکھا، ’ملکاں دا منڈا ہو اور بچوں سے شفقت سے پیش نہ آئے۔۔۔۔۔زبردست ملک جی‘۔

ایک اور سوشل میڈیا صارف نے طنزیہ لکھا ’آج زندگی میں پہلی بار کسی نون لیگ کے بندے کو ایک اچھا کام کرتے دیکھا ہے‘۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’کیپٹن صاحب آپ نے دل جیت لیا ہے، کاش آپ کی پارٹی کے باقی لوگ بھی اس چیز کو سمجھ سکتے کہ عوامی رائے کا احترام کرنا چاہیے‘۔

Viral Video

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Election Feb 1 2024

Capt (R) Safdar