Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن کمیشن سندھ میں جینڈر ڈیسک قائم

ڈیسک پر خواتین، بزرگ، خواجہ سرا، معذور اور اقلیتی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔
شائع 01 فروری 2024 01:55pm

عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن سندھ میں جینڈر ڈیسک قائم کردی گئی ہے۔

الیکشن کمشنر سندھ کا کہنا ہے کہ ڈیسک یکم فروری سے 10 فروری تک فعال ہوگا اور 6 سے 10 فروری تک 24 گھنٹے کام کرے گا۔

ڈیسک پر خواتین، بزرگ، خواجہ سرا، معذور اور اقلیتی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شکایت کے لئے 99202624-021 اور 021-99205338 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر جینڈر اینڈ سوشل انکلیوژن سید عبداللہ شاہ کی زیر نگرانی اس ڈیسک میں عملہ ہمہ وقت موجود ہوگا۔

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Election Feb 1 2024

Gender Desk