Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اڈیالہ جیل میں عدت کیس کی سماعت، وکلاء صفائی آج بھی نہیں آئے

وکیل سلمان اکرم راجا لاہور میں اپنی الیکشن مہم چلا رہے ہیں، جبکہ یہاں کیس فائنل اسٹیج میں ہے۔
اپ ڈیٹ 01 فروری 2024 12:19pm

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں عدت کیس کی سماعت کے دوران آج بھی وکلاء صفائی غیر حاضر ہیں۔

کیس کی سماعت کیلئے فاضل جج قدرت اللہ اڈیالہ جیل پہنچے، جبکہ گواہان بھی اڈیالہ جیل پہنچےں۔

میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد آج کی کارروائی میں شریک ہے، عوام کی کثیر تعداد بھی عدالت میں موجود ہے، لیکن وکلاء صفائی آج بھی نہیں آئے۔

وکیل سلمان اکرم راجا لاہور میں اپنی الیکشن مہم چلا رہے ہیں، جبکہ یہاں کیس چل رہا ہے اور فائنل اسٹیج میں ہے۔

سماعت شروع ہوئی تو گواہ خاور مانیکا نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا، اس دوران اہم گواہ عون چوہدری بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے دورانِ عدت نکاح کیس خارج کرنے کی درخواستیں نمٹاتے ہوئے کہا تھا کہ عدالت کے فیصلے کے مطابق فردِ جرم عائد ہو چکی، ہائیکورٹ مداخلت نہیں کر سکتی۔

imran khan

bushra bibi

Adiyala Jail

Iddat Nikah Case