Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اڈیالہ جیل میں 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کی سماعت آج ہوگی

عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی وکلاء کے ہمراہ آج عدالت میں پیش ہوں گے
اپ ڈیٹ 01 فروری 2024 10:40am

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کی سماعت آج ہوگی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی وکلاء کے ہمراہ آج عدالت میں پیش ہوں گے۔

کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کریں گے۔

نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی اور امجد پرویز بھی عدالت میں پیش ہوں گے۔

گزشتہ سماعت جج محمد بشیر کی جانب سے بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دو دنوں میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں 10، 10 سال قید اور توشہ خانہ نیب ریفرنس میں احتساب عدالت عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید کی سزا سنا چکی ہے۔

دونوں کیسز کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہی ہوئی تھی۔

imran khan

bushra bibi

190 million pounds scandal

Adiyala Jail