Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں مزید بارش اور برفباری کب تک ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

جڑواں شہروں اور اس کے گرد ونواح میں وقفے وقفے سے بارش
شائع 31 جنوری 2024 11:19pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، محکمہ موسمیات نے 4 فروری تک ملک میں مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی کردی۔

جڑواں شہروں اور اس کے گرد ونواح میں وقفے وقفے سے بارش جبکہ مری اور گلیات میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

اسلام آباد کے مختلف سیکٹر میں شدید ژالہ باری سے ٹھنڈ کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

سید پور ویلج میں 9 اور گولڑہ میں 23 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ شمس آباد میں 10 اور چکلالہ میں 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

راولپنڈی میں تیز بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ پیدا ہوگیا، نالہ لی میں گوالمنڈی اور کٹاریاں کے مقام پر پانی کہ سطح بلند ہو گئی۔

اس کے علاوہ مری اور گلیات میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے،،شہریوں کو آمد ورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں

سیاحتی علاقے برف کی لپیٹ میں، بلوچستان میں موسلا دھار بارش کا امکان

ملک میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتا دیا

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری، سیاحوں کیلئے ہدایات جاری

rawalpindi

Cold Weather

اسلام آباد

Rain

weather

snowfall

rainy weather

Heavy Snowfall

Islamabad Weather