Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیخ رشید کے ریمانڈ میں توسیع، اڈیالہ جیل منتقل

شیخ رشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 فروری تک توسیع
شائع 31 جنوری 2024 03:55pm

انسداد دہشتگردی عدالت نے شیخ رشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی ہے، جس کے بعد انہیں واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں پولیس نے سابق وزیر کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔

عدالت نے شیخ رشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 فروری تک توسیع کردی جس کے بعد پولیس نے انہیں واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا۔

شیخ رشید کو 16 جنوری کو ضمانت خارج ہونے پر عدالت سے گرفتار کیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں عدالت نے 6 فروری سے سانحہ 9 مئی کے تمام ملزمان کواڈیالہ جیل آنے کا حکم جاری کیا ہے جب کہ تمام متعلقہ تھانوں کے تفتیشی افسران کو بھی 6 فروری کو اڈیالہ جیل طلب کیا گیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود کے خلاف بھی 9 مئی کیسزکی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی۔

Sheikh Rasheed

Adiyala Jail