Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیپلز پارٹی امیدوار کے گھر اور انتخابی دفتر پر دستی بم حملے

دستی بم گھر کے صحن میں زوردار دھماکوں کے ساتھ پھٹے
شائع 31 جنوری 2024 02:18pm

بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم افراد نے ہونے والے پاکستانی انتخابات کے لئے بلوچستان اسمبلی کے امیدوار کے گھر پر دستی بموں سے حملہ کیا ہے۔

آج صبح 4 بجے کے قریب نامعلوم افراد نے بلیدہ کے علاقے میناز میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ظہور بلیدی کے رہائش گاہ پر دو دستی بموں سے حملہ کیا۔

دستی بم گھر کے صحن میں زوردار دھماکوں کے ساتھ پھٹے, تاہم حملے میں نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

نہ ہی تاحال مذکورہ حملے کی ذمہ داری کسی مسلح تنظیم نے قبول کی ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ میںسریاب روڈ پر پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملہ ہوا، دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

grenade attack

Pakistan People's Party (PPP)

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Election Jan 31 2024

Mir Zahoor Buledi