Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چین نے دو ارب ڈالر قرض رول اوور کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی

چین کی جانب سے قرض کو موجودہ شرائط پر رول اوور کیا جائے گا۔
شائع 31 جنوری 2024 11:55am
The prospect of a debt rollover from China has become brighter - Aaj News

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے بعد چین سے بھی قرض رول اوور ہونے کے امکانات مزید روشن ہو گئے، چین نے دو ارب ڈالر قرض رول اوور کرنے کی رضامندی ظاہر کر دی۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چینی وزیراعظم کو اس حوالے سے خط لکھ تھا، پاکستان نے چین کی جانب سے مجموعی طور پر 4 ارب ڈالر قرض سیف ڈپازٹ حاصل کیا ہوا ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق دو ارب ڈالر کا قرض میچور ہونے سے قبل رول اوور کردیا جائے گا، چین کی جانب سے قرض کو موجودہ شرائط پر رول اوور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے دو ارب ڈالر ڈپازٹ پر دو فیصد سے کم شرح سود عائد ہے، دو ارب ڈالر قرض کا میچورٹی ٹائم 23 مارچ 2024 کو مکمل ہو جائے گا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دو ارب ڈالر قرض مزید ایک سال کیلئے رول اوور کر دیا جائے گا۔

china

پاکستان

CHINESE DEBT ROLL OVER