Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان : پی ٹی آئی نے 2 امیدواروں کی بنیادی رکنیت ختم کردی

ان ارکان نے پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کے حق میں دستبرداری کی پارٹی کی ہدایت پر عمل نہیں کیا، سردار حسن شاہ
شائع 30 جنوری 2024 11:46pm
فوٹو ۔۔ فائل
فوٹو ۔۔ فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بلوچستان نے 2 امیدواروں خادم ایچ وردگ اور صادق آغا کی بنیادی رکنیت ختم کردی۔

پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار حسن شاہ کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پی بی 41 کے امیدوار خادم ایچ وردگ اور پی بی 42 کے امیدوار صدیق آغا کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ان کی بنیادی رکنیت اس لئے ختم کی گئی کہ انھوں نے پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کے حق میں دستبرداری کی پارٹی کی ہدایت پر عمل نہیں کیا۔

سردار حسن شاہ کے مطابق پی ٹی آئی کی بلوچستان کی قائمہ کمیٹی برائے احتساب و نظم و ضبط کے سربراہ نوابزادہ امین جوگیزئی نے دونوں ارکان کی پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کی، جبکہ اس سے قبل ان ارکان کو پارٹی پالیسی پر عمل کرنے کیلئے خط بھی لکھا گیا تھا۔

پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات نے مزید بتایا کہ پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر کچھ دیگر ممبران کو 31 جنوری تک پارٹی فیصلوں پر عمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ پارٹی پالیسیز سے انحراف کرنے والے ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں گے۔

pti

بلوچستان

Pakistan Politics

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024