Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

انتخابی مہم پر شرانگیزی ہوئی، شہدا کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، فاروق ستار

انتخابی دفاتر میں گھس کر کارکنوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، رہنما ایم کیوایم پاکستان
اپ ڈیٹ 30 جنوری 2024 11:12pm
فوٹو ۔۔ فائل
فوٹو ۔۔ فائل

رہنما ایم کیوایم پاکستان فاروق ستار نے کہا ہے کہ سازش کے ذریعے ایم کیوایم کی انتخابی مہم پر شرانگیزی کی گئی، ایم کیو ایم شہید ساتھیوں کے خون کو رائیگا نہیں جانے دے گی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ انتخابی دفاتر میں گھس کر کارکنوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، ناظم آباد کے جوائنٹ انچارج فراز کو 2 روز قبل شہید کردیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے کارکنوں سے جینے کا حق چھینا جارہا ہے، 3 ماہ میں ایم کیوایم کے 6 کارکنوں کو شہید کیا گیا۔

پیپلزپارٹی کا نام لیے بغیر رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ 15سالوں کی بدترین کرپشن سابقہ حکومت کا شاخسانہ ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ سرجانی ٹاؤن میں 6 آزاد امیدواروں نے ایم کیوایم کی حمایت کا اعلان کیا ہے، آزاد امیدوار محمد علی مری، فیضان حسین، مزمل ممتاز، محمد بلال، شہزاد احمد اور محسن الحق قریشی دستبردارہوگئے ہیں۔

میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے انتخابی نتائج کی بات کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوایم کی انتخابی مہم ہمارے نونہالوں کے مستقبل کیلئے ہے، کراچی کے 2 لاکھ بچوں کو امتحانات میں فیل کردیا گیا، بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا۔

انھوں نے دعویٰ کیا کہ اندرون سندھ اور لاڑکانہ کے بچوں کو90 فیصد نمبر دے کر پاس کیا گیا، ایم کیو ایم کراچی کے بچوں کو انصاف دلائے گی۔

MQM Pakistan

Pakistan Politics

Pakistan People's Party (PPP)

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024