Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ن لیگی امیدوار کی مہم کیوں چلائی؟ پی پی کا ظہور بلیدی کو شوکاز نوٹس

ظہور بلیدی کو 3 دن میں وضاحت جمع کرانے کی ہدایت
شائع 30 جنوری 2024 06:42pm
فوٹو ۔۔ فائل
فوٹو ۔۔ فائل

پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈر ظہور بلیدی کو مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی مہم چلانے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ظہور بلیدی کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔

انچارج پی پی پی الیکشن سیل نے نوٹس میں لکھا ہے کہ پارٹی کو موصول ویڈیو میں ظہور بلیدی، اسلم بلیدی کے لیے ووٹ مانگ رہے ہیں۔

نوٹس کے مطابق ظہور بلیدی حلقہ این اے 258 میں مسلم لیگ نواز کے نامزد امیدوار اسلم بلیدی کے لیے مہم چلا رہے تھے، جبکہ حلقے میں پیپلزپارٹی کے امیدوار صابر بلوچ ہیں۔

پارٹی نے ظہور بلیدی کو 3 دن میں وضاحت جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

پی پی پی لائرز فورم کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 63.1 کے تحت نواز لیگ کے امیدوار مسٹر اسلم کی حمایت کرکے ظہور بلیدی نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ہے، نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیجا جا سکتا ہے۔ برائے مہربانی سینٹرل الیکشن سیل جی ایس پیپلز لائرز فورم کو اپنی پوزیشن واضح کریں۔

Pakistan People's Party (PPP)

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024