Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ڈی ایم کے دور حکومت میں پاکستان میں کرپشن نیچے آئی، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق کرپشن میں کمی پی ڈی ایم کے بہتر طرز حکمرانی کا نتیجہ ہے۔
اپ ڈیٹ 30 جنوری 2024 11:31pm

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کہنا ہے کہ پاکستان میں سال 2023 میں کرپشن کم ہوگئی ہے۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے 180 ممالک کا کرپشن انڈیکس جاری کیا، جس کے مطابق پاکستان کا اسکور دو پوائنٹس بڑھ کر 29 ہوگیا۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے مطابق 2022 میں سی پی آئی میں پاکستان کا اسکور 27 تھا۔

مجموعی رینکنگ میں بھی پاکستان 140 سے 133 پر آگیا۔

رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم حکومت میں بوٹم رینکنگ میں بہتری آئی اور پاکستان41 سے 48 نمبر پر آگیا۔

2022 میں پی ٹی آئی کی حکومت میں پاکستان بوٹم رینکنگ پر 41 نمبر پر تھا۔

2018 میں ن لیگ کی حکومت جانے سے پہلے بھی پاکستان کا اسکور 33 تھا۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق کرپشن میں کمی پی ڈی ایم کے بہتر طرز حکمرانی کا نتیجہ ہے۔

corruption

Transparency International

PDM Government