Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

بھارت کی جانب سے ’پاک بھارت ٹینس سیریز‘ کے انعقاد کی تجویز

'دونوں ملکوں کے درمیان سپورٹس ڈپلومیسی بہتر بنانا چاہیئے'
شائع 30 جنوری 2024 09:53am

آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری انیل دھوپر نے پاک بھارت ٹینس سیریز کے انعقاد کی تجویزدے دی۔

پاکستان میں پرتپاک استقبال پرخوشی کااظہار کرنے والے نیل دھوپرکا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان سپورٹس ڈپلومیسی کو بہتر بنانا چاہیئے، ڈیوس کپ میں پاکستان کیخلاف کامیابی کیلٸے پرامید ہیں۔

پاک بھارت ڈیوس کپ ٹاٸی کے موقع پر پاکستان کا دورہ کرنیوالے آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ سیریز سے ٹینس کو فروغ ملے گا۔ دونوں ملکوں کو سپورٹس فیلڈ آگے بڑھنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارتی حکومت سے پاکستان آنے کیلٸے این او سی نہیں مانگی تھی ، ڈیوس کپ کھیلنے کیلٸے ہم این او سی کی ضرورت نہیں ، ہمیں اندازہ تھا کہ ڈیوس کپ کیلٸے پاکستان ہی جانا پڑے گا اسی لٸے ڈیوس کپ میزبانی چیلنج کرنے سے قبل ہی پاکستان کی ٹکٹ بک کروا لی تھی۔

انیل دھوپر نے مزید کہا کہ پاکستان آکر اچھا لگا، اسلام آباد خوبصورت شہر ہے، ہمارا پرتپاک استقبال کیا گیا، بھارتی حکومت ٹینس کو 18کروڑ کی سالانہ گرانٹ دیتی ہے۔

india

پاکستان

davis cup

Indian Tennis Team