Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب: سی سی ٹی وی ریکارڈنگ پبلک کرنے پر پابندی

خلاف ورزی کرنے والے کو سخت سزائین دی جائیں گی
شائع 30 جنوری 2024 09:20am
تصویر: عرب میڈیا
تصویر: عرب میڈیا

سعودی عرب میں سیکیورٹی کیمروں کے قانون سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آگئی، قانون کے مطابق سی سی ٹی وی کی ریکارڈنگ پبلک کرنا ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے سیکیورٹی کیمروں کے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے سخت سزاؤں کا عندیہ دیا ہے۔

قانون کی خلاف ورزی کرنے والے پر 20 ہزار ریال یعنی تقریباً 15 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی حکام نے یہ اعلان پرائیویسی اور سیکیورٹی کے اصولوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کے تحت کیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ نہ صرف سکیورٹی کیمرہ سسٹم یا ان کی ریکارڈنگ کو نقصان پہنچانا بلکہ کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ پر بھی سخت سزائیں دی جائیں گی۔

اس کے علاوہ وزارت نے سکیورٹی کیمروں کی تنصیب سے متعلق بھی مخصوص ضوابط بیان کیے ہیں۔

سعودی وزارت کا کہنا تھا کہ جن مقامات پر کیمرے لگانا ممنوع ہے وہاں غیر قانونی طور پر کیمرے نصب کرنے پر بھی 10 ہزار ریال کا جرمانہ عائد ہو سکتا ہے۔

Saudia Arabia

CCTV footage

Fines

Laws

Camera

Security Camera