Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اینکز پرسن وجاہت سعید ’سیالکوٹ‘ سے متعلق ٹوئٹ پر پھر تنقید کی زد میں

سینئر صحافی کے ٹوئٹ نے سوشل میڈیا صارفین خصوصاً پنجاب کے شہریوں کو خاصا مشتعل کردیا
شائع 29 جنوری 2024 05:56pm

وزیراعظم ہاؤس کے ٹوائلٹس اور باتھ ٹب میں تصاویر کے باعث شہرت رکھنے والے اینکز پرسن وجاہت سعید خان اب ایک نئی وجہ کے باعث پھر سے تنقید کی زد میں ہیں۔

وجاہت سعید نے گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما شزا فاطمہ خواجہ کی جانب سے ن لیگ کے سیالکوٹ جلسے کی شیئر کی جانے والی ویڈیو پر ایک ایسا تبصرہ کیا جس نے سوشل میڈیا صارفین خصوصاً پنجاب کے شہر سیالکوٹ کے باسیوں کو خاصا مشتعل کیا۔

انہوں نے لکھا تھا، ’ سیالکوٹ وہ شہر ہے جس نے ہمیں صرف فٹ بال اورخواجہ آصف دیا، اس کے علاوہ کچھ نہیں، 65 کی جنگ میں بھارت کی شکست پر سیالکوٹ انہیں دے دینا چاہئیے تھا۔’

اس ’تبصرے‘ کو سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے غم وغصے اور افسوس کی نظر سے دیکھا۔

وجاہت سعید خان کی پوسٹ کرنے کی دیر تھی کی صارفین نے تبصروں کے انبار لگا دیے ، کسی نے تنقید کا نشانہ بنایا تو کسی نے افسوس کا اظہار کیا۔

ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ سیالکوٹ نے ہمیں اقبال ، فیض ، وحید مراد اور ظہیر عباس جیسی شخصیات سے بھی نوازا ہے لیکن کسی محب وطن سے یہ جاننے کی توقع نہیں کی جاسکتی۔

اس کے علاوہ ڈاکٹر فرحان کے ورک نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ”ایکس“ پر لکھا کہ ’وجاہت سعید خان ایک ٹویٹ کرکے بولتا ہے کہ کاش 1965 کی جنگ میں بھارت سیالکوٹ پر قبضہ کر لیتا‘۔

مزید لکھا کہ ’پھر اس سے اگلے ہی ٹویٹ میں تحریک انصاف کا سوشل میڈیا ہیڈ جبران الیاس اس شخص کے اکاونٹ کو پروموٹ کر رہا ہوتا ہے، یہ جبران امریکی انٹیلیجنس کا ملازم رہ چکا ہے‘۔ پاکستانیوں سمجھ آ رہا ہے؟

ایک اور ”ایکس“ صارف محمد سعد نے طنزیہ جملہ لکھا کہ ’سیالکوٹ کو انڈیا کو دے دینا چاہیے تھا کیوں کہ اس نے عثمان ڈار کو منتخب کرنے سے انکار کر دیا ہے؟ یہ اقعی اس کے مستحق ہیں جو بھی ان کے ساتھ ہورہا ہے‘۔

ایک اور صارف نصرف سحر نے ٹوئٹ کیا کہ ’سیاسی نا پسندیدگی کی بنا پر سیالکوٹ انڈیا کو دینے کی باتیں کرنے والوں کو غدار بولو تو برا لگ جاتا ہے لوگوں کو‘

واضح رہے کہ ماضی میں جب عمران خان وزیراعظم تھے تو اس وقت وزیراعظم ہاﺅس میں گاڑیوں کی نیلامی کے موقع پر وجاہت سعید خان نے وزیراعظم ہاﺅس کے اندرونی مناظر دکھائے اور وہ وزیراعظم ہاوس میں گھومتے ہوئے “ واش روم “ میں جا پہنچے تھے اور باتھ ٹب میں لیٹ گئے تھے، ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو ئی تھیں، جنھیں سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا۔ سوشل میڈیا پر ان کی تصویر کی میم بھی وائر ہوئیں تھیں۔

PMLN

Khawaja Asif

Sialkot

Wajahat S. Khan