Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

میئر کراچی سے شہر کی سڑکوں پررکھے جنریٹرز سے متعلق رپورٹ طلب

راستے میں رکاوٹ دور ہونی چاہئے لیکن آلودگی زیادہ بڑا مسئلہ ہے ، سپریم کورٹ رجسٹری
شائع 29 جنوری 2024 03:18pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سپریم کورٹ نے کراچی میں فٹ پاتھوں پررکھے جنریٹرزسے متعلق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے دو ماہ میں رپورٹ طلب کرلی۔

جسٹس منصورعلی شاہ نے ریمارکس دیے کہ راستے میں رکاوٹ دور ہونی چاہئے لیکن آلودگی زیادہ بڑا مسئلہ ہے ۔

سپریم کورٹ میں کراچی میں فٹ پاتھوں پررکھے گئے بڑے جنریٹرز کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران میئر کراچی مرتضی وہاب سپریم کورٹ میں پیش ہوئے اور بتایا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں 500 سے زائد جنریٹرز فٹ پاتھوں پر پڑے ہیں ۔

میئر کراچی کے مطابق چند جنریٹرز دھواں چھوڑنے کے باعث آلودگی کا باعث بن رہے ہیں۔ یہ جنریٹرز بنکوں اور اسپتالوں سمیت کئی نجی اداروں کے ہیں۔

جسٹس منصور علی شاہ نے مرتضیٰ وہاب سے کہا کہ جو جنریٹرز آلودگی کا باعث بن رہے ہیں ان کی نشاندہی کریں ۔ فٹ پاتھ پر جنریٹر پڑا ہے تو پیدل چلنے والا تھوڑا سا سائیڈ پر بھی ہوجائے گا۔

Supreme Court

karachi

Murtaza Wahab

Mayor