Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اختر مینگل کو عام انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی

سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل خارج کردی۔
شائع 29 جنوری 2024 01:58pm

سپریم کورٹ نے سردار اختر مینگل کو عام انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔

سپریم کورٹ میں آج بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل خارج کردی۔

سماعت کے جاری حکنامے میں کہا گیا کہ اعتراض کنندہ یاسر احمد نے اختر مینگل کے کاغذات منظوری کے خلاف اپیل دائر کی، ریٹرننگ افسر نے سرادر اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے۔

عدالت نے کہا کہ الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی منظور کئے، ہائیکورٹ نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھا۔

حکمنامے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ انتخابی معاملے کے حقائق سے متعلق کیسز میں مداخلت سے گریز کرتی ہے، اختر مینگل 8 فروری کے عام انتخابات میں امیدوار ہیں، سپریم کورٹ اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل مسترد کرتی ہے۔

Supreme Court of Pakistan

AKHTAR MENGAL

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Bangladesh Nationalist Party (BNP)

Election Jan 29 2024