Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

ریاستی اداروں کے خلاف مخصوص سیاسی جماعت کاپروپیگنڈہ ایک بار پھر بری طرح بے نقاب

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تفتیش کی تو ہوشربا انکشافات
شائع 29 جنوری 2024 11:26am
پی ٹی آئی میری لینڈ کا صدر وقار خان
پی ٹی آئی میری لینڈ کا صدر وقار خان

ریاستی اداروں کے خلاف مخصوص سیاسی جماعت کا من گھڑت پروپیگنڈہ ایک بار پھر بری طرح بے نقاب ہوگیا، سیاسی جماعت اپنے مذموم عزائم کے حصول کے لئے ہر حد پار کر گئی۔

سوشل میڈیا پر مخصوص سیاسی جماعت کے ہینڈلرز نے غلام شبیر نامی شخص کی ویڈیو وائرل کی، ویڈیو میں غلام شبیر نامی شخص ریاستی اداروں کے خلاف غلیظ زبان استعمال کر رہا ہے۔

پروپیگنڈا اکاؤنٹس نے غلام شبیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مذموم مقاصد کے حصول کے لئے وائرل کی۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جب تفتیش کی تو ہوشربا انکشافات سامنے آئے، جس کے بعد غلام شبیر کا اعترافی بیان بھی منظر عام پر آگیا۔

غلام شبیر نے بتایا کہ وہ ڈیرہ غازی خان کا رہائشی ہے۔

چند پیسوں کے عوض مجبور غلام شبیر سے مخصوص سیاسی جماعت کے کارندوں نے ریاستی اداروں کے خلاف ویڈیو بنوائی اور سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ شروع کر دیا۔

غلام شبیر کا کہنا ہے کہ اس نے پی ٹی آئی سے پیسوں کی لالچ میں آکر یہ بیان دیا۔

غلام شبیر نے کہا کہ پروپیگنڈہ بیرونی ممالک سے ریاستی اداروں کے خلاف سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا جارہا ہے۔

غلام شبیرنے ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی پر معافی بھی مانگی۔

غلام شبیر کی ویڈیو وقار خان نے شیئر کی جو کہ امریکا میں رہائش پذیر ہے، وقار خان میری لینڈ یو ایس اے میں پی ٹی آئی کا صدر ہے اور باہر بیٹھ کرمسلسل پاکستان اوراداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرتا ہے۔

USA

PTI Propaganda

Anti State Propaganda