Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

راحت فتح کی وائرل ویڈیو سے ماضی کے تنازعات بھی پھر تازہ

گلوکار ماضی میں بھی چند ویڈیوز کے باعث تنقید کی زد میں رہے ہیں
شائع 29 جنوری 2024 11:04am
تصویر: آج ڈیجیٹل
تصویر: آج ڈیجیٹل

حال ہی میں ایک وائرل ویڈیو کے باعث خبروں میں آنے والے پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کی حالیہ وائرل ویڈیو کے بعد گلوکارکے ماضی کے چند تنازعات بھی پھر سے وائرل ہیں۔

چند روز قبل سوشل میڈیا پر راحت فتح علی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہیں اپنے ملازم پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راحت فتح علی خان اپنے ملازم سے کسی بوتل سے متعلق استفسارکررہے ہیں، جب ملازم نے لاعلمی کا اظہار کیا تو راحت فتح نے ملازم پر تشدد کرنا شروع کردیا۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد تنقید کا نشانہ بننے والے راحت فتح علی کی جانب سے وضاحت بھی پیش کی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ویڈیو ایک استاد اور شاگرد کے آپس کے معاملے کی بات ہے۔

ملازم نوید حسنین کا بھی کہنا تھا کہ راحت فتح علی خان میرے استاد ہیں، جو بھی چل رہا ہے یہ سب جھوٹ ہے وہ ہمارے مرشد ہیں ہمیں مار سکتے ہیں اور ڈانٹ بھی سکتے ہیں۔

ملازم کا کہنا تھا کہ جس بوتل کی بات ہو رہی ہے وہ خان صاحب کے مرشد پاک نے پڑھا ہوا تھا، وہ بوتل مجھ سے گم ہو گئی تھی۔

راحت فتح علی خان اس سے قبل بھی اپنے متنازع اسکینڈلز کے سبب سرخیوں میں رہے ہیں۔ پاکستانی سُپر اسٹار ریما خان کے ساتھ ایک ویڈیو کے سبب بھی ان کا نام سوشش میڈیا کی زینت بنا رہا تھا۔

ویڈیو میں راحت فتح علی خان کو ریما خان کے ساتھ اسٹیج پر ایک ساتھ گانا گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ وہ گانا گاتے ہوئے ریما خان کے ارد گرد قدرے نامناسب اندازمیں گھوم رہے تھے۔

اس کے بعد راحت فتح علی خان کی ایک اور ویڈیو نے ان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجائی تھی۔

ویڈیو میں انہیں مبینہ طور پر نشے کی حالت میں اپنی ٹیم کے ایک رکن سے بات کرتے ہوئے میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ویڈیو پر بھی راحت فتح علی خان کو شدید عوامی ردِعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

راحت فتح علی خان پاکستان کے مشہور کلاسیکی گلوکار ہیں جنہوں نے مشہور گانوں، غزلوں اور قوالیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی ہے۔

lifestyle

Rahat Fateh Ali Khan

Reema Khan

Video Viral

BEAT HIS SERVANT

Controversies

Drunk Video