Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہ رخ کے گانے پر ناچتے سعودیوں کی ویڈیو وائرل

صارفین نے اسے 'بھارتی موسیقی کی طاقت' قرار دیا
شائع 29 جنوری 2024 08:54am
اسکرین گریب
اسکرین گریب

سعودی عرب میں شادی کی ایک ویڈیو میں کیےجانے والے رقص سے سوشل میڈیا صارفین خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔

ریاض کنیکٹ کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس ویٖڈیو میں خوشی سے سرشارسعودی مرد بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی فلم را ون کے مشہور گانے ’چمک چھلو‘ پر جُھومتے دکھائی دے رہے ہیں۔

پُرجوش رقص اور گانے کے بولوں کے ساتھ ساتھ چہرے کے تاثرات نے دیکھنے والوں کے دل جیت لیے۔

ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’سعودی عرب کی شادی کی وائرل ویڈیو میں ہر کوئی شاہ رخ خان کی فلم کے مشہور بالی ووڈ گانے ’چمک چھلو‘ پر رقص کر رہا ہے۔ پرجوش جشن ہر جگہ دل جیت رہا ہے!‘

صرف دو دن پہلے شیئر کی جانے والی اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر پہلے ہی 13 ملین سے بار دیکھا جا چکا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے افراد اس ’ثقافتی جشن‘ پر اپنے بھرپور رد عمل کا اظہار کیا۔

بیشتر صارفین کا ماننا ہے کہ عرب مرد بھارتی فلموں کو بہت پسند کرتے ہیں۔

ایک صارف نے اسے ’بھارتی موسیقی کی طاقت‘ قرار دیا۔

لال جوڑا پہنے یمنیٰ زیدی کا دلکش رقص، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ایک صارف نے اس ثقافتی امتزاج کا گرمجوشی سے استقبال کرتے ہوئے لکھا، ’یوحبیبی، بھارت میں خوش آمدید ۔‘

Saudia Arabia

Shahrukh Khan

Chammak Challo