Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اردن میں ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجی ہلاک، 30 زخمی

ڈرون حملہ شامی سرحد کے قریب ایک امریکی آؤٹ پوسٹ پر کیا گیا، امریکی ٹی وی
شائع 29 جنوری 2024 12:12am
فوٹو۔۔ روئٹرز
فوٹو۔۔ روئٹرز

اردن میں ایک امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

امریکی ٹی وی سی این این کے مطابق غزہ میں سات اکتوبر کو شروع ہونے والی جنگ کے بعد خطے میں امریکی فوج کی یہ پہلی اموات ہیں۔

سی این این کے مطابق ڈرون حملہ شامی سرحد کے قریب ایک امریکی آؤٹ پوسٹ پر کیا گیا جس میں 30 امریکی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

واضح رہے کہ اردن کی سرحد فلسطینی علاقے مغربی کنارے سے ملتی ہے جسے غرب اردن بھی کہا جاتا ہے۔

سی این این کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملہ شام میں ایران کی حمایت یافتہ جنگجوؤں کی جانب سے کیا گیا۔

غزہ پر اسرائیلی بمباری شروع ہونے کے بعد پہلے ہی خدشات ظاہر کیے جا رہے تھے کہ جنگ خطے میں پھیل سکتی ہے۔

USA

Jordan

drone strike

US troops killed