Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم کیو ایم کے اُمیدوار کا انتخابی مہم چلانے کا منفرد انداز

عام آدمی ہوں اپنے وسائل کے مطابق مہم چلا رہا ہوں، افضل بلوچ
شائع 28 جنوری 2024 09:40pm
فوٹو ۔۔ آج نیوز
فوٹو ۔۔ آج نیوز

پاکپتن کے حلقہ پی پی194 سے ایم کیو ایم کے اُمیدوار نے انتخابی مہم چلانے کیلئے منفرد انداز اپنا لیا۔

اُمیدوار افضل نجمی بلوچ اونٹ پر سوار ہو کر ووٹ مانگنے نِکل پڑے۔

افضل بلوچ کا کہنا ہے کہ عام آدمی ہوں اپنے وسائل کے مطابق مہم چلا رہا ہوں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم عام آدمی کی جماعت ہے، وڈیروں، جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام بھی وڈیروں اور جاگیرداروں کو مُسترد کرکے عام آدمی کا انتخاب کریں۔

MQM Pakistan

Pakistan Politics

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024