Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : لیاری میں آصفہ کی قیادت میں ریلی، نوجوان لیڈر کا تیر پر مہر لگانے پر زور

اپنے بہن، بھائیوں اور بزرگوں کے حقوق کےلیے ہمیشہ لڑتے رہیں گے، آصفہ بھٹو زرداری
شائع 28 جنوری 2024 05:46pm
فوٹو۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔ اسکرین گریب

پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو نے کہا ہے کہ اپنے بہن، بھائیوں اور بزرگوں کے حقوق کےلیے ہمیشہ لڑتے رہیں گے۔

کراچی کے علاقے لیاری میں ریلی سے خطاب میں آصفہ بھٹو نے کہا کہ ہم نے کراچی میں صحت کی سہولیات دیں، پیپلز بس اور پنک بس سروس شروع کی۔

انھوں نے کہا کہ ہمارا منشور عوام دوست ہے، ہم مل کر پاکستان کی تقدیر بدل سکتے ہیں، آٹھ فروری کو تیر پر مہر لگائیں، اب بلاول اور میں آپ کی آواز ہوں۔

بلاول کی بہن آصفہ بھٹو زرداری کا لیاری پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، کارکنوں نے پیپلزپارٹی قیادت کے حق میں نعرے لگائے۔

Pakistan Politics

Election Commission of Pakistan (ECP)

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024