Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیکٹ چیک: کیا نادرا نے 8300 پیغام سے پولنگ اسٹیشنوں کی معلومات غائب کردی ہیں

صارفین کی شکایات درست نکلیں
اپ ڈیٹ 28 جنوری 2024 01:02pm

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے 8300 ہیلپ لائن کے ذریعے موصول ہونے والے پیغامات سے پولنگ اسٹیشنوں کی معلومات غائب ہونے پر وضاحت جاری کی ہے۔

نادرا کی جانب سے شہریوں کو اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 8300 پر بھیج کر انتخابات سے متعلق تفصیلات حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

اس سہولت کے تحت موصول ہونے والے ایس ایم ایس میں آپ کا ووٹ کہاں اور کس حلقے میں رجسٹرڈ ہے، اس کی معلومات شامل ہیں۔

تاہم، متعدد صارفین نے شکایت کی کہ انہیں موصول ہونے والے پیغام میں ایک اہم تفصیل غائب تھی، جوکہ اس پولنگ اسٹیشن کا نام تھا جہاں جا کر انہیں ووٹ ڈالنا تھا۔

صارفین کا کہنا تھا کہ اس سے قبل ایس ایم ایس میں پولنگ اسٹیشن کا نام بھی شامل ہوتا تھا جو کہ اب نہیں ہے۔

جبکہ کچھ نے شکایت کی کہ انہیں 8300 پر بھیجے گئے ایس ایم ایس کا جواب موصول نہیں ہو رہا۔

جب آج نیوز نے اس معاملے کے حوالے سے نادرا سے رابطہ کیا تو ایک ترجمان نے اعتراف کیا کہ دعوے درست ہیں اور پیغامات میں واقعی معلومات غائب ہیں۔

نادرا نے اس کوتاہی کی وجہ ’سسٹم اپ گریڈیشن‘ کو قرار دیا جو حال ہی میں ہوا تھا۔

ایس ایم ایس کا جواب موصول نہ ہونے کے حوالے سے نادرا حکام نے واضح کیا ہے کہ 29 جنوری سے پولنگ اسٹیشنز کے نام پیغامات میں آنا شروع ہو جائیں گے۔

یہ تفصیل بہت اہم ہے کیونکہ ووٹنگ لسٹیں ہر پولنگ اسٹیشن کے لیے بنائی جاتی ہیں اور ووٹرز کے پاس صرف ایک مخصوص جگہ ہوتی ہے جہاں ان کا بیلٹ ڈالا جا سکتا ہے۔

NADRA

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Election Jan 28 2024

8300 SMS

Poling Stations