Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور: فلائنگ کوچ میں آگ بھڑک اٹھی

خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا
شائع 28 جنوری 2024 09:10am
علامتی تصویر
علامتی تصویر

پشاور کے علاقے حاجی کیمپ روڈ پر کھڑی فلائنگ کوچ میں وائرنگ (شارٹ سرکٹ) کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں، اور آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق فلائنگ کوچ نے آگ لگنے سے چند لمحے قبل ہی تمام مسافروں کو بحفاظت اتار لیا تھا۔

peshawar

Flying Coach Fire