Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

انتخابات 2024: الیکشن کمیشن نے ووٹرز کیلئے اہم ہدایت نامہ جاری کر دیا

خیبرپختونخوا میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر نوٹس اور جرمانے
شائع 27 جنوری 2024 08:56pm

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ووٹرز کے لیے اہم ہدایت نامہ جاری کر دیا، عام انتخابات 2024 میں انتخابی فہرستوں سے بذریعہ ایس ایم ایس اپنے ووٹ کے بارے میں معلومات 29 جنوری سے حاصل کی جاسکیں گی۔

الیکشن کمیشن نے ووٹرز کو 8300 ایس ایم ایس سروس کے ذریعے اپنے ووٹ اور پولنگ اسٹیشن کی معلومات کا آغاز کردیا، ووٹر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر بھیج کر یہ معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 29 جنوری 2024 سے عوام الناس کو 8300 ایس ایم ایس سروس کے ذریعے اپنے ووٹ اور پولنگ اسٹیشن کی معلومات فراہم کے انتظامات کر لیے ہیں اور اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق ووٹرز کو اپنے ووٹ کی معلومات حاصل کرنے کے لیے 8300 پر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر بھیجنا ہوگا، یہ سروس 29 جنوری 2024 سے دستیاب ہوگی اور ہر ووٹر اس سروس کے ذریعے اپنے پولنگ اسٹیشن کا نام معلوم کر سکے گا۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے مزید بتایا کہ اس سروس کے چارچز 2 روپے فی ایس ایم ایس ہیں، تمام ووٹرز سے درخواست ہے کہ وہ اپنے اور گھر والوں کے ووٹ کی تفصیلات بروقت حاصل کر لیں تاکہ پولنگ اسٹیشن میں انہیں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

خیبرپختونخوا میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر نوٹس اور جرمانے

دوسری جانب خیبرپختونخوا میں الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیتے ہوئے امیدواروں کو بھاری جرمانے کر دیے۔

الیکشن کمیشن نے پی کے 15 لوئر دیر کے آزاد امیدوار ہمایوں خان کو 50 ہزار روپے جرمانہ جبکہ پی کے 7 لوئر دیر کے آزاد امیدوار محبوب شاہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ کیا۔

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چیئرمین ویلج کونسل گل آباد لوئر دیر مراد رحمان پر 30 ہزار روپے، پشاور حلقہ پی کے 79 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار جلال خان پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ پی کے 73پشاور سے ارباب وسیم حیات پر 5 ہزار روپے جبکہ حلقہ پی کے 73 پشاورسے جے یو آئی امیدوار پر 5 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پشاورچیئرمین نیبرہڈ کونسل بہاری کالونی محمد اسماعیل کو 50 ہزار روپے جبکہ چیئرمین ویلج کونسل نشان بانڈہ اپر دیر ملک شاہ الدین کو 5 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

حلقہ پی کے 95 کرم، چیئرمین تحصیل کونسل سنٹرل کرم احسان اللہ کو 25 ہزار روپے جبکہ پی کے 96 کرم کے آزاد امیدوار علی ہادی پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے تمام امیدواروں کو جرمانے 29 جنوری تک جمع کرکے چالان پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں

الیکشن کے دوران فوج 5 دن تعینات رہے گی، نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے انتخابات 2024 کیلئے حتمی پولنگ اسکیم جاری کردی

ECP

اسلام آباد

fine

Election Commission of Pakistan (ECP)

Fines

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

candidates fines

Election Jan 27 2024

sms service