Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

سراج الحق نے بجلی پیدا کرنیوالی کمپنیوں سے معاہدے توڑنے کا مطالبہ کردیا

ہرحکمران نے توشہ خانہ پرہاتھ صاف کیا،عوام کا اعتبارحکومت سے اُٹھ چکا،امیرجماعت اسلامی
شائع 27 جنوری 2024 06:41pm

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام کا اعتبار حکومت سے اُٹھ چکا ہے، عوام اور سرکار کے درمیان اعتماد کا فقدان ہے، ہر حکمران نے توشہ خانہ پر ہاتھ صاف کیا، ملک میں سالانہ 5 ہزار ارب کی کرپشن ہوتی ہے، اصل مسئلہ یہی ہے کہ وسائل کم ہیں اور اخراجات زیادہ ہیں، مسئلہ وسائل کی کمی کا نہیں بلکہ کرپشن کا ہے۔

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے ایف پی سی سی آئی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی پی کے معاہدوں کا بوجھ یک دم اتارنا ہوگا، آئی پی پی کے معاہدوں میں 70 فیصد پاکستانی کمپنیز ہیں۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں صرف 35 لاکھ افراد ٹیکس دیتے ہیں،عوام کا اعتبار حکومت سے اُٹھ چکا، ہر حکمران نے توشہ خانہ پر ہاتھ صاف کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سالانہ 5 ہزار ارب روپے کی کرپشن ہوتی ہے، اصل مسئلہ یہی ہے کہ وسائل کم ہیں اور اخراجات زیادہ ہیں، مسئلہ وسائل کی کمی کا نہیں بلکہ کرپشن کا ہے۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ ہم نے سب سے پہلے قوم کے سامنے اپنا منشور پیش کیا، یہاں تو پہلے پارٹی بنتی ہے پھر نام، پھر کارکن اور پھر منشور آتا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ فلسطین کے لیے ایک ارب 40 کروڑ کا فنڈ ملا ہے، جماعت اسلامی کے پاس مختلف شعبوں کے ایک ہزار ماہرین ہیں۔

karachi

Jamat e Islami

Siraj Ul Haq