Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن مینجمنٹ سسٹم کے دوسرے تجربے میں بھی خرابیوں کا انکشاف

دوسری تجرباتی مشق کر لی گئی، رابطے کی دشواری کے سبب آنیوالے معمولی چیلنجز دور کیے جا رہے ہیں، ترجمان
شائع 27 جنوری 2024 06:10pm

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے الیکشن منیجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) میں خرابیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ای ایم ایس کی دوسری مشق کی جس کے نتیج کے حوالے سے ہفتے کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ای ایم ایس ٹرائل کے دوران پریزائیڈنگ آفیسرزکونتائج کی ترسیل میں دشواری کاسامنا کرنا پڑا،ٹرائل کے دوران انٹرنیٹ کے مسائل فوری دورکرنے کی ہدایت کردی گئی

اعلامیے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس )کے استعمال کی تجرباتی مشق جوکامیاب رہی اوراس کے حوصلہ افرانتائج سامنے آئے۔

ملک بھرمیں 859 مقامات پرقائم ریٹرننگ افسران کے دفاتراس مشق میں شریک ہوئے۔

ترجمان نے کہاکہ مشق کے دوران چندمقامات پرکنیکٹوٹی کی دشواری کے باعث کچھ پریزائیڈنگ آفیسرز کی نتائج کی ترسیل میں معمولی چیلنجزبھی سامنے آئے جنہیں دور کیا جارہا ہے۔

الیکشن کمیشن نے اپنے بیان مٰں کہا کہ اگرکسی پریذائیڈنگ آفیسرکواپنے موبائل فون کےذریعے نتائج کی آراوتک ترسیل میں کوئی دشواری ہوتوپریزائنڈنگ آفیسرانتخابی نتیجہ ذاتی طورپرآراوکے دفترپہنچائےگا۔

ترجمان الیکشن کمیشن مجموعی طور پر ای ایم ایس کے ٹرائل کے نتائج حوصلہ افزا ہیں۔

واضح رہے کہ یہ ای ایم ایس کی دوسری تجرباتی مشق تھی۔ اس سے قبل نومبر میں ایک مشق کی گئی تھی۔

نومبر کی مشق کے بعد شائع ہونے والی خبروں پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دسمبر میں وضاحت جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ رابطے کے مسائل سامنے آئے ہیں، ریٹرننگ افسران کو کچھ دشواریاں پیش آئی ہیں تاہم ای سی پی الیکشن مینجمنٹ سسٹم کے استعمال سے مکمل مطمئن ہے۔

ECP

اسلام آباد

Election Commission of Pakistan (ECP)

election management system

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

EMS

Election Jan 27 2024