سندھ پولیس کا نوجوان پر تشدد، بازو توڑ دیا
اہلکاروں نےکلاشنکوف کا بٹ مار کر بازوں توڑ دیا، زخمی نوجوان
گھوٹکی کے علاقے خانپور مہر میں پولیس اہلکاروں نے نوجوان کا بازو توڑ دیا، نوجوان بچوں کے علاج کے لیے آیا تھا۔
کشمیر گڈانی کے رہائشی نوجوان امیر حمزہ کے ورثاء نے پریس کلب خانپورمہر کے باہر دھرنا دے دیا۔
مظاہرین نے تشدد میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
متاثرہ نوجوان کا کہنا ہے کہ بچے کا علاج کرانے کے لیے شہر آیا تھا، اہلکاروں نے موٹر سائیکل کھڑی کرنے کو کہا، موٹر سائیکل کھڑی کر ہی رہا تھا کہ اہلکاروں نے تشدد شروع کردیا۔
زخمی نوجوان نے بتایا کہ اہلکاروں نےکلاشنکوف کا بٹ مار کر بازوں توڑ دیا۔
Sindh Police
Torture
مقبول ترین
Comments are closed on this story.