Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

حوثی ملیشیا کے حملے، چین کی ہمت جواب دے گئی؟

چینی حکام نے حوثی ملیشیا کو حملوں سے باز رکھنے کے لیے ایران سے رابطہ کیا ہے، ڈوئچے ویلے کی رپورٹ
شائع 27 جنوری 2024 03:29pm

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے جواب میں یمن کی ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے بحیرہ احمر میں اسرائیل اور اسے تعلق رکھنے والے مال بردار جہازوں پر حملے تیز کردیے ہیں۔ اس کے نتیجے میں بین الاقوامی تجارتی جہاز رانی شدید متاثر ہوئی ہے۔

حوثی ملیشیا نے امریکا اور برطانیہ کے جہازوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ اس حوالے سے بحیرہ احمر میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔ غیرمحفوظ جہاز رانی کے باعث اب بہت سے ممالک اور کمپنیوں نے اپنے جہازوں کو متبادل راستوں سے گزارنا شروع کردیا ہے۔

حوثیوں کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل سے کسی بھی طرح کا تعلق رکھنے والے جہازوں کو نہیں چھوڑیں گے۔ ساتھ ہی ساتھ وہ صاف کہہ چکے ہیں کہ کسی اور ملک کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔ اس کے باوجود چین نے معاملات کی سنگینی کے پیش نظر ایران سے رابطہ کیا ہے۔

جرمن نشریاتی ادارے ڈوئچے ویلے کا کہنا ہے کہ چین نے ایران سے رابطہ کرکے کہا ہے کہ وہ حوثیوں کو تجارتی جہازوں پر حملے روکنے کا کہے کیونکہ اس کے نتیجے میں عالمی تجارت شدید تاثر ہو رہی ہے۔

چینی حکام نے ایرانی قیادت سے کہا ہے کہ حوثیوں کے حملے سے عالمی تجارت کو پہنچنے والے نقصان سے چین بھی بڑے پیمانے پر متاثر ہو رہا ہے۔ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو دوسرے بہت سے ملکوں کے ساتھ ساتھ ایران کے مفادات بھی متاثر ہوں گے۔

HOUTHI MILITIA

CHINA CONTACTS IRAN

RED SEA SITUATION

WORLD TRADE AFFECTED