Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

آئین کہتا ہے قانون سازی قرآن وسنت کے تابع ہوگی، مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان کا سندھ کے ضلع کندھ کوٹ میں انتخابی جلسے سے خطاب
شائع 27 جنوری 2024 02:18pm

جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ آئین کہتا ہے قانون سازی قرآن وسنت کے تابع ہوگی۔

سندھ کے ضلع کندھ کوٹ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کیا ہم نے کلمے کا حق ادا کیا؟

انہوں نے کہا کہ پانچ سال میں معیشت تباہ کی گئی، ان کو دھاندلی اور ووٹ چوری کرکے لایا گیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سندھ میں آئے روز لوگ اغوا ہورہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 52 امریکی ریاستیں آپس میں لڑ رہی ہیں، یہ ہماری جیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا افغانستان میں شکست کھا کر بھاگ گیا، فلسطینیوں کی نسل کشی کو یورپ سپورٹ کررہا ہے، امریکی دفاعی قوت چین اور روس کی وجہ سے کمزور ہوچکی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فلسطین کے معاملے پریہاں کی قیادت بھی خاموش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی طاقت کا ہاتھ غریب کے گریبان پر آئے گا تو وہ توڑ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم گھر گھر ترقی کا پیغام پہنچائیں گے، ہم مقابلے کے لیے میدان میں ہیں، ہم ملک کی معیشت بہترکرنا چاہتے ہیں، ہمیں اس ملک کی خوشحالی چاہیے۔

Election Campaign

Molana Fazal ur Rehman

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Election Jan 27 2024