Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی نے آج پھر ورچوئل جلسہ رکھ لیا

ورچوئل کنونشن میں عوام امیدواروں سے سوالات کرسکیں گے
شائع 27 جنوری 2024 10:26am

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے ایک بار پھر ورچوئل جلسے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اس کے نامزد امیدواروں کا ورچوئل کنونشن کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ورچوئل کنونشن میں عوام امیدواروں سے سوالات کرسکیں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ ’سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کو براہ راست نشریات میں شامل کرکے امیدواروں سے پوچھا جائے گا‘۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق ’براہِ راست نشریات کا وقت ہفتہ رات 8 بجے‘ ہے۔

PTI Virtual Jalsa

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Election Jan 27 2024