Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نسل پرستی اور انتہا پسندی کے خلاف آسٹریا کے بڑے شہروں میں مظاہرے

ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، تارکینِ وطن سے امتیازی سلوک ختم کرنے اور برابری کے حقوق کا مطالبہ
شائع 27 جنوری 2024 09:54am

نسل پرستی اور انتہا پسندی کے خلاف یورپ کے طول و عرض میں شدید احتجاج کی لہر برقرار ہے۔ آسٹریا کے تین بڑے شہروں میں انتہا پسندی اور نسل پرستی کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاج کیا ہے۔

آسڑیا کے 3 بڑے شہروں میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ نسل پرستی اور انتہا پسندی کے خلاف ہونے والے ان مظاہروں میں مسلمانوں کے علاوہ کیتھولک پروٹیسٹنٹ عیسائیوں اور یہودی کمیونٹی نے بھی شرکت کی۔

مظاہرین نے جرمنی سے غیر ملکیوں کو زبردستی نکالنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے یہ عمل روکنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے یورپ کے بعض ممالک میں تارکینِ وطن کے خلاف ابھرتے ہوئے منفی جذبات کی مذمت کی اور عوام سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے میں اپنی سوچ بدلیں تاکہ نسلی بنیاد پر منافرت پر قابو پانے میں مدد ملے۔

واضح رہے کہ یورپ کے دوسرے بہت سے ممالک کی طرح جرمنی میں بھی غیر ملکیوں کے خلاف شدید جذبات پائے جاتے ہیں۔ مشرقی یورپ میں اس حوالے سے معاملات خاصے پریشان کن ہیں۔

آسٹریا میں ہونے والے مظاہروں میں حصہ لینے والوں نے تاریکینِ وطن کے لیے بھی برابر کے حقوق کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امتیازی سلوک سے معاشرے میں انتشار پھیلتا ہے اور یوں قومی ترقی کی راہ مسدود ہوتی ہے۔

Austria

DEMONSTRATION

RACIAL HATRED

EXTREMISM