Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا سے میری کارکردگی نکال دیں تو یہاں کھنڈر نظر آئیں گے، پرویز خٹک

عمران خان نے نئے پاکستان کے نام پر عوام کو بے وقوف بنایا، چیئرمین پی ٹی آئی پی
شائع 26 جنوری 2024 09:45pm

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ صوبے سے میری کارکردگی نکال دیں تو یہاں کھنڈر نظر آئیں گے، بانی پی ٹی آئی نے نئے پاکستان کے نام پر عوام کو بے وقوف بنایا۔

نوشہرہ میں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین پرویز خٹک نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا پختونوں نے بانی تحریک انصاف عمران خان کو بھاری منڈیٹ دیا مگر یہاں محرومیاں ختم نہ ہوسکی۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی ترقی اور پختونوں کی محرومیوں کے خاتمہ کے لیے میدان میں نکلا ہوں، آج اس صوبے سے پرویز خٹک کی کارکردگی نکال دیں تو یہ صوبہ کھنڈر نظر آئے گا۔

پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے نئے پاکستان کے نام پر عوام کو بے وقوف بنایا، ہمارا ملک آئی ایم ایف کے رحم و کرم پر ہے، ملک کے عوام آئی ایم ایف کے قرضوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔

سابق وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ میری یہ خواہش تھی کہ یہ چور اکھٹے ہوکر میرا مقابلہ کریں، میری دلی خواہش پوری ہوگئی، اب ان سب کو میں اکیلا شکست دوں گا، میں نے آج تک کوئی بے ایمانی نہیں کی میں نے کوئی چوری نہیں کی۔

imran khan

Pervez Khattak

Noshehra

PTI Parliamentarians

PTIP

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024