Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

انتخابات 2024: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب امیدواروں پر جرمانے عائد

امیدواران نے جرمانہ سرکاری خزانے میں جمع کرکے چالان پیش کردیا۔
شائع 26 جنوری 2024 07:29pm

عام انتخابات 2024 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیموں نے متعدد امیدواروں کو جرمانے اور نوٹس جاری کردیے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر (ڈی آر او) مردان نے این اے 23 کے امیدوار عاقب اسماعیل پر 50 ہزار روپے، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر بنوں نے پی کے 99 سے اے این پی کے امیدوار نورانی خان پر 10 ہزار روپے اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر مانسہرہ نے پی کے 39 کے امیدوار اکرام اللہ غازی پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

امیدواران نے جرمانہ سرکاری خزانے میں جمع کرکے چالان پیش کردیا۔

پنجاب میں جرمانے

پنجاب میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ملتان نے امیدوار برائے پی پی 214 شہزاد مقبول بھٹہ اور محمد شریف راجپوت کو 15 ہزار روپے فی کس جرمانہ کیا جبکہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر لیہ نے امیدوار برائے پی پی 282 اسامہ گجر کو 20 ہزار روپے جرمانہ کیا۔

اسلام آباد اور صوبوں میں تشہیری بورڈ پر کارروائی

اس کے ساتھ ہی چاروں صوبوں اور اسلام آباد میں ممنوعہ تشہیری ہورڈنگز اور مواد بھی روزانہ کی بنیاد پر ہٹایا جارہا ہے۔

علاوہ ازیں مختلف اضلاع میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 7 امیدواروں کو بذریعہ نوٹسز طلب کر لیا تاکہ قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

صوبوں میں اب تک 71 نوٹس جاری

چاروں صوبوں میں اب تک مختلف خلاف ورزیوں پر امیدواران ودیگر کو 71 نوٹس جاری کیے گئے ہیں اور ان پر کارروائی جاری ہے، اب تک مجموعی طور پر 24 امیدواران اور لوکل گورنمنٹ کے چیئرمین اور ڈسٹرکٹ چیئرمین کو جرمانے ہو چکے ہیں۔

ریٹرننگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات تفویض

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے موقع پر تعینات ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات تفویض کردیے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چاروں صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی کے انتخابات کے موقعے پر سرکاری نتائج مرتب کیے جانے اور اس کے اعلان تک تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات تفویض کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں

الیکشن 2024: ڈی آراوز، آراوز کو مجسٹریٹ کےاختیارت تفویض

انتخابی ضابطہِ اخلاق کیخلاف ورزی: متعدد امیدواروں کو جرمانے اور نوٹسز جاری

ضمانت ضبط کا نیا قانون، امیدواروں سے جمع 64 کروڑ واپس نہیں ہونگے

ECP

اسلام آباد

Election Commission of Pakistan (ECP)

Fines

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

candidates fines