Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: بیکری میں ڈاکوؤں کی دکاندار اور گاہکوں سے لوٹ مار

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا
اپ ڈیٹ 26 جنوری 2024 07:41pm
فوٹو۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔ فائل

لاہور میں بیکری میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ہوئی۔ ڈاکوؤں نے بیکری مالک اور گاہکوں کو رقم اور موبائل فونز سے محروم کر دیا۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔

واردات تھانہ لٹن روڈ کی حدود میں پیش آئی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو ڈاکو بیکری میں داخل ہوئے۔

پینٹ شرٹ اور جیکٹ پہنے ڈاکو گاہک کو اسلحہ دکھا کر دھمکاتے رہے، اور اسلحہ کی نوک پر بیکری کے مالک اور بیکری میں موجود لوگوں کو یرغمال بنایا۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے 12 ہزار روپے اور دو لاکھ مالیت کا آئی فون لوٹ لیا۔

ڈاکوؤں نے گاہکوں سے بھی رقم اور موبائل فون چھین لئے۔

سی آئی اے پولیس نے ڈاکوؤں کی شناخت کیلئے تحقیقات شروع کر دی۔

کیمروں کی مدد سے ڈاکوؤوں کی تلاش کی جا رہی ہے۔

Punjab police

Lahore Crime

Dacoits